1

پی ایس ایل9؛ لاہور قلندرز کی بولنگ کو بحالی اعتماد کا چیلنج درپیش

آج ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ میں ملتان سلطانز کیخلاف پہلی فتح کی تلاش۔

آج ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ میں ملتان سلطانز کیخلاف پہلی فتح کی تلاش۔

لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل 9میں لاہور قلندرز کو ہوم گرائونڈ پر آخری میچ میں پہلی فتح کی تلاش ہے جب کہ ابھی تک ایونٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ملتان سلطانز سے آج مقابلہ ہوگا۔

لاہور قلندرز نے ابھی تک اپنے تمام 5میچز ہوم گراؤنڈ پر کھیلے اور تمام میں مات ہوئی، اب منگل کو قذافی اسٹیڈیم پر ملتان سلطانز سے آخری ہوم میچ میں رہی سہی ساکھ بحال کرنے کا موقع ہوگا،لاہور قلندرز کی بیٹنگ میں کارکردگی مناسب رہی ہے، صاحبزادہ فرحان نے توقعات کا بوجھ اٹھایا۔

گزشتہ میچ میں اوپنر ناکام رہے تو راسی وین ڈر ڈوسن نے ناٹ آئوٹ سنچری اسکور کی، فخرزمان فارم کے متلاشی ہیں،شائی ہوپ، جہانداد خان، سکندر رضا اور کارلوس بریتھ ویٹ بھی چھکے چھڑا سکتے ہیں مگر بیٹنگ کمبی نیشن میں اپنا کردار ادا کرنے کیلیے انھیں زیادہ ذمہ دارانہ کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9؛ لاہور قلندرز اپنا پانچواں میچ بھی ہار گئی، زلمی 8 رنز سے کامیاب

ٹیم کا اصل مسئلہ بولنگ رہی،شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی قدرے بہتر ہے،زمان خان رنز کا بہائو روکنے میں ناکام رہے، حارث رئوف نے صرف ایک میچ میں بہتر پرفارم کیا مگر زخمی ہوکر ایونٹ سے ہی باہر ہوگئے،محمد عمران پہلے میچ میں خاص تاثر نہیں چھوڑ پائے،بطور اسپنر سکندر رضا بھی راشد خان کا خلا پْرکرنے میں ناکام رہے ہیں۔

دوسری جانب ملتان سلطانز نے ہوم گرائونڈ پر 5میں سے 4میچز جیتے ، ٹیم پہلی بار اپنے شہر سے باہر کھیلے گی،محمد رضوان، ریزا ہینڈرکس اور طیب طاہر اچھی فارم میں ہیں، ضرورت پڑنے پر افتخار احمد اور خوشدل شاہ بھی چھکے چھڑا سکتے ہیں،ڈیوڈ ویلی پیس بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی کارآمد ہیں،محمد علی کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں،عباس آفریدی بھی ردھم میں آ چکے،آفتاب ابراہیم بھی الیون میں اچھا اضافہ ثابت ہوئے، اسامہ میر کی اسپن کا جادو بھی چل رہا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں