1

پی ایس ایل 9 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گی

فوٹو: پی ایس ایل

فوٹو: پی ایس ایل

 لاہور:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 13 ویں میچ میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل آئیں گی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا، شائقین کی اسٹیڈیم آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

رواں ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی اپنے 4 میچز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میچز کھیل چکی ہے۔

پشاور زلمی کو دو میچز میں شکست اور دو میں فتح حاصل ہوئی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوسکی اور دو میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں