1

پی ایس ایل9؛ ٹاپ 4 میں جگہ بنائے رکھنے کی جنگ تیز ہوگئی

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی آج ایک دوسرے کیخلاف اپنا زور آزمائیں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی آج ایک دوسرے کیخلاف اپنا زور آزمائیں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

  کراچی:ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پیر کے روز پشاور زلمی کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جب کہ ٹاپ 4 میں جگہ بنانے کی جنگ میں تیزی آگئی۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا 20 واں میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، رواں 9 ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں ایک بار پہلے بھی مدمقابل آچکی ہیں، جب اسلام آباد کی  ٹیم کو زلمی کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے، اس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 3 میں فتح اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک روز قبل اس کا پنڈی میں ہی شیڈول میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کے حصے میں ایک پوائنٹ آیا، جس کی وجہ سے اس کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 7 ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل9؛ وسیم اکرم نے بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 میں سے صرف 2 میچز میں فتح حاصل ہوئی، 3 میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے اس کے پوائنٹس کی تعداد فقط 5 اور وہ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

پشاور زلمی کا انحصار ایک بار پھر اپنے کپتان بابراعظم پر  ہوگا، جن کا بیٹ خوب  چل رہا اور وہ اپنی فارم سے ٹیم کو فتوحات دلانے کیلیے پراعتماد ہیں، اسی طرح صائم ایوب کے نوجوان کندھوں پر بھی توقعات کا بوجھ موجود ہوگا، بولرز میں سلمان ارشاد اور عارف یعقوب سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔

ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ کی توقعات بدستور اپنے ہارڈ ہٹرز سے ہی وابستہ ہیں، کولن منرو، شاداب خان اور نسیم شاہ توجہ کا مرکز ہوں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں