1

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات؛ علی امین پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب

نور الحق قادری سینئر نائب صدر اور فخر زمان ڈپٹی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

نور الحق قادری سینئر نائب صدر اور فخر زمان ڈپٹی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

 پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملک بھر میں انٹرا پارٹی انتخابات منعقد ہوئے۔

زیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور بلامقابلہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوگئے۔ صوبائی الیکشن کمشنر قاضی انور ایڈووکیٹ نے اعلان کیا کہ علی امین گنڈاپور کا پینل بلامقابلہ منتخب ہوگیا۔

نور الحق قادری سینئر نائب صدر، ارباب جہانداد خان نائب صدر، علی اصغر خان جنرل سیکرٹری، عرفان سلیم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، فخر زمان ڈپٹی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

چیف فیڈرل الیکشن کمشنر پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج آج آجائیں گے۔ بلوچستان میں امین خان جوگیزئی پینل، داؤد شاہ پینل اور منیر احمد بلوچ پینل کے درمیان مقابلہ ہے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان یکم مارچ کو پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے تھے کیونکہ ان کے مدمقابل رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔

اسی طرح پی ٹی آئی پنجاب کی صدر یاسمین راشد اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں