8

پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار

فوٹو : سوشل میڈیا

فوٹو : سوشل میڈیا

 پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ایمان طاہر کو پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایمان طاہر راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آئی تھی جہاں عدالت نے آج صبح راہداری ضمانت منظور بھی کی، عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ نہ ملنے پر وہ ہائی کورٹ سے باہر نکلی تو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ ایمان طاہر سابق پی ٹی آئی ایم این اے طاہر کی بیٹی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں