1

ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکا، کئی افراد زخمی

ڈی آئی خان:ڈیرہ اسماعیل میں دھماکے کے سبب متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا تحصیل درازندہ کے مین بازار میں ہوا جس کے بعد پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جب کہ تفتیش اور شواہد کے ذریعے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں