11

ڈی آئی خان حملے کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا

(حملے کی فوٹو : رائٹر)

(حملے کی فوٹو : رائٹر)

 اسلام آباد:ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا عمران شاہد نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی کو مزید بہتر کرنا ہوگا کیوں کہ افغان سرحد کے قریب علاقوں میں سیکیورٹی تھریٹ ہیں، ڈی آئی خان حملے کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا عمران شاہد نے کہا ہے کہ جنوبی اضلاع میں الیکشن کے لیے سیکیورٹی مزید بہتر کرنا ہوگی کیوں کہ افغان سرحد کے قریب علاقوں میں سیکیورٹی تھریٹ موجود ہیں۔

عمران شاہد نے کہا کہ جنوبی اضلاع کا بارڈر افغانستان کے ساتھ ملا ہوا ہے اس لیے وہاں پر دہشت گردی کے واقعات زیادہ ہیں، الیکشن کے لیے جنوبی اضلاع ایک بڑا چلینج ہے جہاں سیکیورٹی اقدامات کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔

انہوں ںے بتایا کہ ڈی آئی خان میں فورسز پر حملے میں استعمال کیے گئے ٹرک کی معلومات حاصل کرلی گئی ہیں، اس حملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے مطابق حملے کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کے ڈی این اے کروا لیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال 1093 دہشت گردی کے مقدمات درج ہوئے، رواں سال 1093 مقدمات درج کیے گئے، مختلف دہشت گردی کے مقدمات مں 2595 افراد کو نامزد کیا گیا، راوں سال 225 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 726 کو گرفتار کیا گیا، سی ٹی ڈی نے 2024 انٹیلی جنس بیس آپریشن کیے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں