1

کارتک آریان کی فلم ‘عاشقی 3‘ کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی:بالی وڈ اسٹار کارتک آریان کی فلم ’عاشقی 3‘ بنانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

معروف بھارتی پروڈکشن کمپنی نے باضابطہ طور پر اعلان جاری کیا ہے کہ وہ وہ رومینٹک بلاک بسٹری سیریز کی نئی فلم پر کام نہیں کررہے ہیں۔

ٹی سیریز نے بتایا کہ وہ ’عاشقی 3‘ کی پروڈکشن یا ڈیولپمنٹ میں کسی بھی طرح شامل نہیں ہیں۔

فلم ’عاشقی‘ 1990 میں بنائی گئی جس میں مرکزی کردار راہول رائے اور انو اگروال نے کیے تھے اور فلم باکس آفس پر ہٹ رہی۔

2013 میں فلم کا سیکوئیل بنایا گیا جس میں ادیتیہ رائے کپور اور شردھا کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں