1

کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار

ترجمان ایف آئی کے مطابق گرفتار مسافر جعلی دستاویزات پر اسپین جا رہے تھے—فوٹو: ایف آئی اے

ترجمان ایف آئی کے مطابق گرفتار مسافر جعلی دستاویزات پر اسپین جا رہے تھے—فوٹو: ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن کے عہدیداروں نے کراچی ائیرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں اور 4 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ جناح ٹرمینل پر تعینات عملے نے جعلی سفری دستاویزات پربیرون ملک جانے کی کوشش نام بنائی اور کارروائی کے دوران 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا اور ان کی نشان دہی پر ایئرپورٹ کے احاطے سے 4 ایجنٹس کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان زین العابدین اور علی رضا اسپین جا رہے تھے اور ان کے پاسپورٹس پر شینگن کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، علی رضا کے پاسپورٹ پر برطانیہ کا جعلی ویزا بھی لگا ہوا تھا اور اس کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی مہریں بھی لگی ہوئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایجنٹس سے 25 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کیے تھے، ملزمان کی نشان دہی پر ائیرپورٹ کے احاطے سے 4 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، جن میں صابر اقبال، محمد ثاقب، محمد اجمل اور محمد وقاص شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں