1

اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کے لیے مشاورتی تھنک ٹینک کا قیام

کراچی:ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ملک کے اعلیٰ معاشی ماہرین، گورننس ماہرین، صنعت کاروں، انٹرپرینیورز، سرمایہ کاروں اور برآمد کنندگان پر مشتمل ایک تھنک ٹینک تشکیل دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھنک ٹینک کی سربراہی ڈاکٹر گوہر اعجاز، سابق نگراں وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور سرمایہ کاری کریں گے اور اس کا نام ایف پی سی سی آئی تھنک ٹینک برائے پاکستان اکنامک ری وائیول اینڈ گروتھ ہوگا۔

تھنک ٹینک میں صنعت کاربشیر جان محمد (کیپیٹل مارکیٹس ایکسپرٹ)، عارف حبیب (سیریل انٹر پرینیور)، محمد علی ٹبہ، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدور میاں محمد ادریس اور غضنفر بلور(ایکسپورٹر)، ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ (سی ای او ٹی ڈی اے پی)، زبیر موتی والا(چیئرمین اپٹما) آصف انعام اور سابق صدر لاہور چیمبر شہزاد علی ملک ممبرز ہوں گے۔

شاہد عبداللہ، فواد مختار، مقصود اسماعیل، فاروق نسیم اور شہزاد اصغر علی بھی تھنک ٹینک کا حصہ ہوں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں