1

کراچی میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 سالہ بچی جاں بحق

فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

  کراچی:شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر چار میں ڈکیتوں کی گولی کا شکار بننے والی دو سالہ حورین ولد حسن گولی لگنے کے بعد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی۔

بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ناگہانی آفت پر بچی کے گھر میں قیادت کا منظر ہے اور والدین بھی شدت غم سے نڈھال ہیں۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ گولی بچی کے گلے میں لگی جس کے سبب اُس کی موت ہوئی۔

اُدھر منگھوپیر میں ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے احسن نامی شہری کو زخمی کردیا جبکہ اورنگی ٹاؤن نمبر ایک میں عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اُسے پولیس نے زخمی حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں