1

کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل

ڈی آئی جی نے ویڈیوز اور تصاویر کو جعلی اور ایڈیٹڈ قرار دے دیا—فائل: فوٹو

ڈی آئی جی نے ویڈیوز اور تصاویر کو جعلی اور ایڈیٹڈ قرار دے دیا—فائل: فوٹو

  کراچی:ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کرنے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جبکہ ڈی آئی نے ویڈیوز کو ایڈیٹڈ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہسرکے بیٹے کی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہو گئیں، ویڈیوز میں عاشر مہسر کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نوجوان کو گاڑی سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور ویڈیو میں ڈی آئی جی کی تصویربھی نظر آرہی ہے جبکہ ہوائی فائرنگ کی وائرل فوٹیج کب کی ہیں، اس حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

ڈی آئی جی کے بیٹے کی ڈیفنس اور ایسٹ کے علاقوں میں فائرنگ کرنے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایسٹ اور ساؤتھ پولیس نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر جعلی اور ایڈیٹڈ ہیں، میرے بیٹے کے خلاف پروپییگینڈا کیا جا رہا ہے، ویڈیوز سے متعلق چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفرمہسر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کروں گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں