8

کھلاڑیوں پر جرمانوں کا اعلان کرنیوالے ٹیم ڈائریکٹر نے خود ڈسپلن توڑ ڈالا

محمد حفیظ اور انکی اہلیہ دونوں نے قومی ٹیم کے ہمراہ فلائٹ مس کردی (فوٹو: فائل)

محمد حفیظ اور انکی اہلیہ دونوں نے قومی ٹیم کے ہمراہ فلائٹ مس کردی (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان کرنے والے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے خود ڈسپلن توڑ ڈالا۔

گزشتہ روز ٹیم ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ اہلیہ کے ہمراہ قومی ٹیم کی فلائٹ مس کرگئے اور چند گھنٹوں بعد دوسری فلائٹ سے سڈنی روانہ ہوئے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حفیظ نے پاکستان ٹیم کے ساتھ سڈنی سفر کرنا تھا، حفیظ کی اہلیہ کی نشست بھی اسی فلائٹ میں بک تھی تاہم دونوں میلبرن ائیرپورٹ میں تاخیر سے جہاز تک پہنچے، جس کی وجہ سے جہاز کے عملے نے انہیں سوار نہیں ہونے دیا۔

مزید پڑھیں: کھلاڑیوں پر سختیاں کیوں کی جارہی ہیں، حفیظ کا جواب آگیا

حفیظ اہلیہ کے ساتھ ائیرپورٹ پر تھے تاہم وہ ٹائم پر قومی ٹیم کے جہاز تک نہیں پہنچ سکے تھے۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ ٹیم مینجمنٹ نے سختی شروع کردی، کھلاڑیوں پر جرمانہ ہوگا

خیال رہے کہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ حال ہی میں کھلاڑیوں پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان کر چکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں