9

کیا رنبیر کپور بھی روہت شیٹی کی بلاک بسٹر ’سنگھم‘ سیریز کا حصہ بن گئے؟

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی:بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کے مداح اس وقت حیران رہ گئے جب نامور فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی کے ساتھ اداکار کی پولیس کی وردی میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ ہوتے ہی یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ رنبیر کپور اب پولیس کے کردار میں ’سنگھم‘ سیریز کی نئی فلم کو رونق بخشنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعوی کیا ہے کہ نیا فوٹو شوٹ ایک تشہیری مہم کیلئے کرایا گیا ہے جو جلد جاری کی جائے گی۔

تشہیری مہم  کے حوالے ابھی کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے اسی لئے مداحوں کو توقع ہے کہ اداکار روہت شیٹی کی پولیس یونیورس ’سنگھم‘ کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔

روہت شیٹی کی نئی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کا ٹیزر 19 جنوری کو ایمازون پرائم پر ریلیز کیا جائے گا جس میں سدھارھ ملہوترا، شلپا شیٹی اور ویویک اوبرائے شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں