1

گوگل نے جی میل کے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا

کیلیفورنیا:ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جی میل سروس کو ختم کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں جعلی ای میل کا اسکرین شاٹ پیش کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جی میل سروس بند کی جانے والی ہے۔

اگرچہ یہ اسکرین شاٹ ایک حقیقی ای میل سے لیا گیا تھا جو گوگل نے بیسک ایچ ٹی ایم ایل ویو سے چھٹکارہ پانے کے لیے لکھی تھی اور اس کے ایک حصے کو بعد میں یہ افواہ پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

وائرل پوسٹ میں لکھا تھا کہ کمپنی جی میل کے متعلق ایک اہم معلومات شیئر کرنا چاہتی ہے۔ برسوں تک دنیا بھر میں لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے بعد جی میل کا سفر اب اختتام کو پہنچ رہا ہے۔

اس اعلان کو لوگوں کی جانب سے حقیقت پر مبنی سمجھا گیا کیوں کہ گزشتہ مہینوں میں گوگل کی جانب سے اپنی کئی سروسز کو مشہور ہونے کے باوجود بند کیے جانے کے متعلق اعلان کیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے ختم کی جانے والی ایپس، سروسز اور ہارڈویئر کے متعلق ’کِلڈ بائے گوگل‘ نام کی ایک ویب سائٹ  بنائی گئی ہے جس پر293 پروڈکٹس کی فہرست موجود ہے۔

گوگل نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جی میل کے ختم ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی کہ “Gmail is here to stay” (جی میل یہاں رہنے کے لیے ہے)۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں