1

گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ حرجانے کا دعویٰ

  کراچی:گلشن اقبال میں کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے 6 سالہ ابیان کی والدہ نے واٹر بورڈ پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر دعویٰ میں موقف اپنایا گیا کہ واٹر بورڈ سے 6 کروڑ 2 لاکھ روپے ہرجانہ دلایا جائے۔ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور کے ایم سی کی غفلت سے واقعہ پیش آیا ہے۔

اداروں کی غفلت کے باعث ایک معصوم بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اون ہائٹس کے رہائشی نے پہلے ہی گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کیخلاف صوبائی محتسب کے پاس درخواست دائر کر رکھی تھی۔

ابیان اپنے بھائی کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ہوئے گٹر میں گرا تھا۔ واقعہ میں نامزد ملزم عدالت سے ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔

اطلاع دینے کے آدھے گھنٹے بعد ایدھی کی ٹیم پہنچی لیکن کوئی متعلقہ انتظامیہ نہیں آئی۔ کے ایم سی اور واٹر بورڈ انتظامیہ تاخیر کے آنے کے بعد بھی ناکام رہی۔

یاد رہے کہ 6 مئی 2023 کو گلشن اقبال 13 ڈ ی میں 8 سالہ ابیان کھیل کے دوران بے دہانی میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں