7

ہائی پرفارمنس کوچ نے احمد شہزاد سے متعلق اہم انکشاف کردیا

کیویز کے خلاف سیریز میں ہمارے پلئیرز بہتر کھیلتے دیکھائی دیں گے، یاسر عرفات (فوٹو: ایکسپریس ویب)

کیویز کے خلاف سیریز میں ہمارے پلئیرز بہتر کھیلتے دیکھائی دیں گے، یاسر عرفات (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹی20 ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات نے احمد شہزاد کے دورہ نیوزی لینڈ میں کھیلنے سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

دورہ نیوزی لینڈ سے قبل ٹی20 کیمپ کے آخری روز یاسر عرفات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے سے انکا برا وقت چل رہا تھا تاہم وہ اب اچھے ردھم میں ہیں، احمد پرفارم کررہا ہے اسکو موقع ضرور ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک رہنے کے سوال پر کہا کہ یہاں شارٹ ٹرم معاہدے پر آیا ہوں، کیمپ میں کھلاڑیوں کو ان کی غلطیوں سے آگاہ کرکے کچھ بہتر کرنے کی کوشش کی ہے، کیویز کے خلاف سیریز میں ہمارے پلئیرز بہتر کھیلتے دیکھائی دیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ پک نہ کرنے پر احمد شہزاد نے لیگ سے راہیں جدا کرلیں

بابر رضوان سے متعلق انکا کہنا تھا کہ دونوں کرکٹرز سے ملاقات نہیں ہوئی تاہم نیوزی لینڈ پہنچ کر سب سے ملاقات اور تبادلہ خیال ہوگا۔

ٹی20 ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات نے فیلڈنگ کو کامیابی کی کنجی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لڑکوں کے ذہن میں رکھنا ہوگا کہ اگر پاکستان کی طرف سے زیادہ عرصے تک کھیلنا ہے تو انہیں بیٹنگ، بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پر فوکس کرنا ہوگا۔

ریکارڈ ٹی20 میچز کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے ای سی بی لیول فور کوچ کا موقف تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر ایک خطرناک حریف ہے مگر پاکستانی ٹیم کا کمبینیشن زبردست ہے، میرے خیال میں یہ ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرانے کی اہلیت رکھتی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں