1

ہرپس انفیکشن کا دماغی بیماری سے تعلق کا انکشاف

ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بوڑھے افراد جو ہرپس (ایک قسم کے داد) وائرس سے متاثر ہوتے ہیں ان کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے خطرات دُگنے ہوتے ہیں۔

جرنل آف الزائمرز ڈیزیز میں شائع ہونے والی تحقیق وہ تازہ ترین مطالعہ ہے جس میں کچھ اقسام کے وائرل انفیکشنز اور دماغی کارکردگی میں تنزلی کے درمیان نامعلوم کردار کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔

ہرپس سمپلیکس وائرس ٹائپ 1 (ایس ایس وی-1) منہ میں پڑنے والے چھالوں کے بعد دوسرا عام انفیکشن ہے جس سے دنیا بھرمیں 50 برس سے کم عمر 3.7 ارب افراد متاثر ہوتے ہیں، جبکہ ڈیمینشیا تقریباً 5 کروڑ 50 افراد کو متاثر کرتا ہے۔

ایچ ایس وی-1 انفیکشن ایک تاحیات انفیکشن ہے جس کی علامات مختلف اوقات میں نمو دار ہوتی رہتی ہیں جبکہ بعض متاثرہ افراد میں کسی بھی قسم کی کوئی علامت زندگی کے کسی موقع پر واضح نہیں ہوتی۔

یہ نیا مطالعہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ہرپس سمپلیکس وائرس ممکنہ طور پر ڈیمینشیا کا ایک ممکنہ سبب واقع ہو سکتا ہے۔

تحقیق میں محققین نے سوئیڈن کے شہر اپسالا سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ 1000 افراد کا 15 برس کےعرصے تک معائنہ کیا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو زندگی میں کسی موقع پر ایچ ایس وی-1 سے متاثر ہوئے تھے ان کے متاثر نہ ہونے والوں کے مقابلے میں ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات دُگنے تھے۔

یہ تحقیق ماضی میں کی گئی ایک تحقیق کی تصدیق کرتی ہے جس میں ایچ ایس وی انفیکشن اور الزائمرز بیماری کے درمیان تعلق کی جانب اشارہ کیا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں