5

خواجہ آصف فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش، بیان ریکارڈ کروا دیا

خواجہ آصف نے بطور سابق وزیر دفاع بیان ریکارڈ کروایا:فوٹو:فائل

خواجہ آصف نے بطور سابق وزیر دفاع بیان ریکارڈ کروایا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد:سابق وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو بیان ریکارڈ کرادیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف  فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے بطور سابق وزیر دفاع پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کروایا۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف تا حال کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔ شہباز شریف وکیل کے ذریعے بیان جمع کروائیں گے۔

اسلام آباد میں 2017 میں تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے کے وقت شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔ گزشتہ سال نومبر میں نگراں حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں