1

سفر کے دوران کھوئی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی 24 گھنٹے میں خاتون کو واپس مل گئی

اوہائیو:ایک امریکی خاتون سفر کے دوران اسٹاپ پر ہیرے کی قیمتی انگوٹھی بھول گئیں تھیں جو خوش قسمتی سے چوبیس گھنٹوں میں انہیں واپس مل گئی۔

بیلی ڈیوس نامی خاتون کا تعلق ریاست اوہائیو کولمبس سے ہے۔ بیلی ڈیوس گاڑی کی نیلامی کے ایک پروگرام میں جارہی تھیں جب انہوں نے سفر کے دوران راستے میں قائم ریسٹ اسٹاپ پر قیام کیا اور رفع حاجت سے فارغ ہوئیں۔

اس دوران خاتون  اپنی انگوٹھی باتھ روم میں ہی بھول گئیں جس کے بعد انہیں راستے میں احساس ہوا کہ اُن کا بڑا نقصان ہوگیا ہے، اس پر بیلی ڈیوس واپس اُسی مقام پر پہنچی مگر انگوٹھی موجود نہیں تھی۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار ریسٹ اسٹاپ پر مختصر قیام کیا تھا جس پر وہ غصہ اور شدید نادم بھی تھیں تاہم خوش قسمتی یہ رہی کہ ڈرامائی انداز سے یہ قیمتی انگوٹھی اُن کے پاس واپس پہنچ گئی۔

خاتون کے جانے کے بعد کوٹی وارن نامی شہری ریسٹ اسٹاپ پر آیا اور اسے وہاں سے ہیرے کی انگوٹھی ملی، جس پر اُس نے فیس بک پر انگوٹھی سے متعلق پوسٹ لکھی تو بیلی ڈیوس نے اس پوسٹ کو پڑھا اور تصویر دیکھ کر پہنچان گئیں۔

خاتون نے پوسٹ کے ساتھ دیے گئے نمبر پر رابطہ کیا تو شہری نے انگوٹھی واپس لوٹا دی۔

خاتون نے شہری کو انعام کے طور پر ایک ہزار ڈالرز دینے کی پیش کش بھی کی جسے اُس نے ٹھکرا دیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں