1

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کے بدترین تشدد سے 3 زیرحراست کشمیری شہید

  کراچی:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے زیر حراست 3 کشمیریوں پر بدترین تشدد کرکے شہید کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق مقامی لوگوں اور رہائشیوں نے تصدیق کی کہ فوج نے پونچھ میں دو گاڑیوں پر حملے کے تناظر میں پوچھ گچھ کے دوران “کم از کم 8 شہریوں” کو گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی 2 گاڑیوں پر حملے میں 4 ہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق “مقامی لوگوں نے بھارتی فوجی اہلکاروں پر 3 کو قریبی فوجی کیمپ میں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا‘‘۔

انہوں ںے بتایا کہ لاشوں کو بعد میں مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا جس نے بعد میں اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا۔ رہائشیوں نے بتایا کہ لاشوں پر شدید تشدد کے نشانات تھے،‘‘ اہل خانہ کے مطابق باقی 5 کو “شدید تشدد” کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں