1

امریکی لائبریری کو 89 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی

(تصویر: فیس بک)

(تصویر: فیس بک)

میسا چوسیٹس:امریکا میں ایک لائبریری سے لی گئی کتاب 89 سال بعد واپس لوٹا دی گئی۔

امریکی ریاست میساچوسیٹس میں قائم ایک لائبریری سے لی گئی کتاب 89 سال بعد واشنگٹن ڈی سی سے مل گئی۔

واٹر ٹاؤن فری پبلک لائبریری کا ایک فیس بک پوسٹ میں کہنا تھا کہ مصنف ایگرٹن آر ولیم جونیئر کی کتاب ہِل ٹاؤنز آف اٹلی لائبریری سے 30 جنوری 1934 کو نکلوائی گئی جس کو 14 دن بعد لوٹایا جانا تھا۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ 89 سال سے غائب کتاب واشنگٹن میں کسی فرد کو ملی جنہوں نے بوسٹن دورے کے دوران لائبریری کو کتاب لوٹائی۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ کتاب کے اندر موجود پالیسی کے مطابق کتاب نکلوانے والے پر تقریباً 656 ڈالرز کا جرمانہ عائد ہوتا ہے۔ خوش قسمتی سے لائبریری تاخیر پر جرمانے عائد نہیں کرتی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں