1

پھانسی لگانے کی پرینک ویڈیو بنانے کے جنون نے11 سالہ لڑکے کی جان لے لی

پانچویں جماعت کے نکھل راجو کو پرینک ویڈیوز بنانے کا جنون تھا، فوٹو: فائل

پانچویں جماعت کے نکھل راجو کو پرینک ویڈیوز بنانے کا جنون تھا، فوٹو: فائل

نئی دہلی:بھارت میں سوشل میڈیا ریلز کو دیکھ کر خود کو پھانسی لگانے کی پرینک وڈیو بنانے کے دوران 11 سالہ لڑکا پھندے سے لٹک کر اپنی جان گنوا بیٹھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر کان پور میں پانچویں جماعت کا طالب علم نکھل راجو کی لاش اس کے کمرے میں چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں نکھل راجو کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو پرینک ویڈیوز دیکھنے اور بنانے کا شوق تھا۔ معمول کی طرح اسکول سے آکر اس نے فیس بک پر پرینک ریلز دیکھیں۔

والد کے مطابق ان پرینک ریلز میں خود کو پھانسی لگانے کی ویڈیوز بھی شامل تھیں جنھیں دیکھ کر نکھل راجو نے بھی اسی طرح کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی اور چھت پر لگے ہُک پر رسی باندھی اور گلے میں لپیٹ کر ویڈیو بنانے لگا۔

نکھل کے والد نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کے گلے میں لپٹی رسی میں گانٹھ لگ گئی اور وہ چھت سے لٹک گیا۔ اسے اسپتال لے کر گئے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

پولیس کو موبائل سے پرینک ویڈیوز کی ہسٹری ملی اور آخری ویڈیو وہ تھی جسے بنانے والے نے خود کو پھانسی لگانے کا ڈراما کیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں