1

سینئر بھارتی اداکارہ ممتاز کا ریشم کیساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

بالی ووڈ کی 70 اور 80 کی دہائی کی مقبول ترین اداکارہ ممتاز اور پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ ریشم کی ایک ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان آئی ہوئی ہیں، یہاں اُنہوں نے نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو بھی دیا اور اب حال ہی میں اداکار احسن خان کے گھر دعوت میں شرکت بھی کی۔

اداکار احسن خان نے خصوصی طور پر بھارتی اداکارہ ممتاز کے لیے اس دعوت کا اہتمام کیا جس میں ریشم اور گلوکار شفقت امانت علی نے بھی شرکت کی۔

احسن خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں شفقت امانت علی اپنی خوبصورت آواز میں گانا ‘ابھی جانے کی ضد نہ کرو’ گا رہے ہیں جبکہ بھارتی اداکارہ ممتاز اور ریشم اُن کی گلوکاری سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے احسن خان نے لکھا کہ “میرے گھر بالی ووڈ آئیکون ممتاز صاحبہ کا آنا اور پھر اُن کے ساتھ شاندار یادیں بنانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے”۔

اس دعوت کی ایک اور ویڈیو ریشم نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں وہ لیجنڈری اداکارہ ممتاز کے ساتھ معروف بھارتی گانے ‘کوئی شہری بابو’ پر ڈانس کررہی ہیں جبکہ احسن خان تالیاں بجاکر دونوں اداکاراؤں کے ڈانس کو خوب سراہا رہے ہیں۔

ریشم نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ “میں نے اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ بہترین لمحے اور بہترین وقت گزارا جبکہ بالی ووڈ لیجنڈری اداکارہ ممتاز کے ساتھ شاندار یادیں بنانا میرے لیے اعزاز ہے”۔

اداکارہ نے ڈنر پر مدعو کرنے کے لیے احسن خان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی شفقت امانت علی کی گلوکاری کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ دو دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ ممتاز نے اپنی بے باکی اور شاندار اداکاری سے فلمی دنیا میں ایک الگ مقام بنایا۔ 1958 میں بطور چائلڈ اسٹار فلم میں قدم رکھا اور 70 اور 80 کی دہائی کے تمام ہی ہیروز کے ساتھ کام کیا لیکن سب سے زیادہ کامیاب جوڑی راجیش کھنہ کے ساتھ بنی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں