1

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

 اسلام آباد:الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے جس کا وقت شام ساڑھے 4 بجے تک ہے۔

قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے امیدوار آج بھی کاغذات جمع کرا رہے ہیں، تاہم کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے رش ختم ہوگیا ہے۔

اتوار کی چھٹی کے باوجود ملک بھر میں تمام ریٹرننگ، اسسٹنٹ افسران اور عملہ آر او آفس میں حاضر ہے۔ ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر سخت سیکورٹی انتظامات ہیں۔

کل 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں