1

اسلام آباد سے گرفتار تمام 290 بلوچ مظاہرین رہا

پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ترجمان وزارت داخلہ

پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ترجمان وزارت داخلہ

انتظامیہ نے اسلام آباد سے گرفتار تمام 290 بلوچ مظاہرین کو رہا کردیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے مذاکرات اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں احتجاج کرنے والے تمام افراد رہا، پولیس تحویل اور جیل سے مجموعی طور پر 290 مظاہرین کو رہا کردیا گیا ہے.

ترجمان وزارت داخلہ نے زور دیا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جاتا ہے، ریڈ زون میں آئینی ادارے اور ڈپلومیٹک انکلیو ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے خصوصی مدد سنٹر قائم کیا گیا تھا جس نے اپنا کام مکمل کر لیا ھے، اگر کسی کو کوئی مشکل درپیش ہے وہ ان نمبروں 0519001534 ، 03459600622 یا ای میل ایڈریس [email protected] پر رابطہ کر سکتے ہیں، ترجمان وزارت داخلہ





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں