1

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے بالآخر پہلی بار بیٹی کا چہرہ دکھا دیا

فوٹو : بھارتی میڈیا

فوٹو : بھارتی میڈیا

 ممبئی:بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کرسمس کے موقع پر پہلی بار اپنی بیٹی کا چہرہ عوامی سطح پر سامنے لے آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے آج کرسمس کے دن پہلی بار میڈیا کو اُن کی بیٹی راحہ کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی اجازت دے دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی راحہ کے ہمراہ ممبئی میں کرسمس برنچ (ناشتہ) کیا، اس موقع پر راحہ نے کرسمس کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اور تصاویر میں رنبیر کپور نے راحہ کو گود میں اُٹھایا ہوا تھا جبکہ عالیہ بھٹ بھی بیٹی کو پیار کرتی نظر آئیں۔

r1

r2

r3

r4

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے مداح اُن کی بیٹی راحہ کو پہلی بار دیکھ کر خوش ہوگئے ہیں، مداحوں نے کہا کہ رنبیر اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راحہ کا چہرے اپنے دادا رشی کپور سے ملتا ہے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور نے 14 اپریل 2022 کو عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی تھی اور گزشتہ سال 6 نومبر کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام راحہ رکھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں