1

کرسمس پر سجاوٹ کیلئے لائے گئے درخت میں سے اُلو برآمد

کینٹکی:امریکا میں ایک فیملی جب کرسمس کے موقع پر سجاوٹ کیلئے مخصوص آرائشی درخت خرید کر گھر لائی تو اس میں ایک الو کا بچہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار زوروشور سے منایا جارہا ہے جس میں خصوصی آرائشی درخت گھروں میں لازمی سجایا جاتا ہے۔ تاہم امریکی ریاست کینٹکی  میں ایک فیملی جو ہر سال ہی کرسمس درخت پسند کرکے لاتی ہے، اس بار اس میں ایک ننھا سا ’مہمان‘ بھی ساتھ آگیا۔

مشیل وائٹ نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ جس کمرے میں درخت کو سجایا گیا تھا وہ کمرہ مسلسل استعمال میں رہتا ہے جہاں ہم اور ہمارے تین کتے ٹی وی دیکھتے ہیں جبکہ ساتھ ہی کچن بھی بنا ہوا ہے۔ اس دوران ہمیں الو کے بارے میں پتہ ہی نہیں چلا۔

الو کا پتہ بوبی ہیز نے لگایا جو قالین صاف کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک آلہ آن کرنے کیلیے جب انہوں نے درخت کے ساتھ پلگ میں تار لگایا تو درخت تھوڑا سا ہلا۔ غور سے دیکھا تو الو درخت کے نچلے حصے پر بیٹھا تھا۔

ہیز نے بتایا کہ مجھے دیکھتے ہی الو درخت پر مزید چڑھ گیا۔ جسے پکڑنے میں کئی منٹ لگے۔ تاہم پکڑ میں آنے کے بعد اُلّو کو گھر کے پیچھے بنے باغ میں بحفاظت چھوڑ دیا گیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں