1

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی 53لاکھ کی ریکارڈ تعداد

 اسلام آباد:ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کی تعداد 53 لاکھ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ ایف بی آر کوانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والےٹیکس دہندگان کی تعداد 53لاکھ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کی انکم ٹیکس ایکٹو ٹیکس دہندگان (اے ٹی ایل) کی فہرست 26 دسمبر 2023ء  تک 53لاکھ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے اور توقع ہے کہ اگلے چند روز میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا اور 30 جون 2024ء  تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد بڑھ کر 60 لاکھ سے زائد کرنے کا ہدف بآسانی پورا کرلیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرواکر ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہونے والے ٹیکس دہندگان میں سے انفرادی ٹیکس دہندگان کی تعداد 36لاکھ 90 ہزار ہے۔  ایف بی آر حکام کے مطابق ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ کے تحت کارپوریٹ/ایسوسی ایشن آف پرسنز (اے او پیز) کی تعداد 16 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں