1

سال 2023 ٹیسٹ کرکٹ میں بابراعظم کیلئے مشکل ترین بن گیا

رواں سال پانچ روزہ فارمیٹ میں سابق کپتان ایک بھی نصف سینچری اسکور نہ کرسکے (فوٹو: کرک انفو)

رواں سال پانچ روزہ فارمیٹ میں سابق کپتان ایک بھی نصف سینچری اسکور نہ کرسکے (فوٹو: کرک انفو)

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کیلئے سال 2023 ٹیسٹ کرکٹ میں مشکل ترین ہوگیا۔

سال 2023 میں بابراعظم ٹیسٹ میچ کی 9 اننگز میں ایک بھی سینچری اسکور کرنے سے قاصر رہے، ڈیبیو کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ بابراعظم ایک سال میں ایک بھی نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے ہوں۔

کیلنڈر ائیر کے آخری میلبرن ٹیسٹ کے دوران بھی بابراعظم کا بلا خاموش رہا، پہلی اننگز میں وہ محض 7 گیندوں پر ایک رنز بناسکے جبکہ دوسری اننگز میں 41 رنز بناسکے اور جوش ہیزل ووڈ کا شکار بنے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہونے لگا

سابق کپتان نے 9 اننگز میں 22.66 کی اوسط سے 204 رنز کے ساتھ سال کا اختتام کیا۔

مزید پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ؛ شان مسعود نے عمران خان، کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

واضح رہے کہ اسی سال بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر بابراعظم کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے بھی ہٹادیا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں