1

اسرائیلی فوج کی غزہ میں مسجد کی بے حرمتی کی ویڈیو جاری

اسرائیلی فوجی فائرنگ کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہوئے، فوٹو: فائل

اسرائیلی فوجی فائرنگ کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہوئے، فوٹو: فائل

 غزہ:اسرائیل کی فوج نے غزہ میں ایک مسجد کی بے حرمتی کرکے اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی ایک خالی مسجد میں فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہوتے ہیں اور مسجد کے اندر انتہائی بے حرمتی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اسرائیلی فوج مسجد کے اندر ناچتے ہوئے دھماکا خیز مواد نصب کرتے ہیں اور مذاق اڑاتے ہیں، اس دوران مسجد کی دیواروں پر فائرنگ بھی کی جارہی ہوتی ہے۔

![](https://twitter.com/QudsNen/status/1741251384941465907)

آخر میں مسجد کو دھماکے سے شہید کردیا گیا اور اس کے ساتھ اسرائیلی فوجی نعرے بلند کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

حماس کی جانب سے 6 اکتوبر کو اسرائیل کے مختلف علاقوں میں حملوں کے بعد جاری جنگ کے دوران اسرائیل نے وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے غزہ میں 21 ہزار سے زائد شہریوں کو شہید کردیا ہے اور ان میں ہزاروں بچے بھی شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں