1

کراچی میں میونسپل انفراسٹکچر کے سیاسی استعمال پر بلدیہ عظمیٰ کا کمشنر کو خط

  کراچی:بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے میونسپل انفراسٹکچر کے استعمال پر کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا۔

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اس عمل سے روکا جائے۔  خط کی کاپی میئرکراچی، الیکشن کمیشن سندھ ، محکمہ لوکل گورنمنٹ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، تمام ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کی گئی ہے۔

میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی کی جانب سے کمشنر کراچی کو لکھے گئے خط میں گزارش کی گئی ہے کہ مختلف سیاسی جماعتیں پارٹی کے جھنڈے اور بینرزلگا کر میونسپل انفراسٹرکچر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

خط کے متن کے مطابق چونکہ مستقبل قریب میں عام انتخابات ہونے ہیں جس کی وجہ سے سیاسی وال چاکنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ میونسپل انفراسٹرکچر کے اس طرح کے استعمال سے شہر میں ناصرف بے ترتیبی نظر آتی ہے بلکہ کونسل کے آپریشنل اخراجات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ وہ میونسپل انفراسٹرکچر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں اور اسٹریٹ لائٹس کے کھمبوں، پیڈسٹرین پلوں، انڈر پاسز اور دیگر انفراسٹرکچر پر جھنڈے اور بینرز لگانے سے گریز کریں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں