1

غزہ؛ حماس سے لڑائی میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 188 ہوگئی، فوٹو: فائل

غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 188 ہوگئی، فوٹو: فائل

تل ابيب:غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں اسرائیل کے مزید 2 فوجی مارے گئے جس کے بعد دوبدو لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 188 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی برّی فوج 27 اکتوبر کو غزہ میں داخل ہوئی تھی اور تب سے حماس کے ساتھ دوبدو معرکے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان اُٹھا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں غزہ کے جنوبی علاقے میں ایک آپریشن کے دوران مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ابھی ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

یہ خبر پڑھیں : غزہ میں جنگ 2025 تک جاری رہ سکتی ہے؛ نیتن یاہو

حماس نے گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل میں گھس کئی فوجی مقامات پر حملہ کیا تھا جس میں 1500 کے قریب اسرائیلی مارے گئے تھے جب کہ 250 کو یرغمالی بناکر واپس غزہ لایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 200 سے تجاوز کرگئی جب کہ 61 سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوج واپس بلانا شروع کردی

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ جنگ کے 2025 تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں