1

کراچی میں جہانگیر اور کلینٹن کوارٹرز کی زمین پر بلند عمارتیں بنانے کا منصوبہ

  کراچی:سندھ اور وفاقی حکومت نے کلینٹن اور جہانگیر کوارٹرز کی خالی زمین پر بلند و عالی شان عمارتیں بنانے پر اتفاق کرلیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیرصدارت وفاقی سیکریٹری ہائوسنگ کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگنیجو، سیکریٹری بلدیات منظور شیخ، کمشنر کراچی سلیم راجپوت، سیکریٹری پی پی پی یونٹ اسد ضامن اور ایم سی کراچی افضل زیدی نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں سندھ اور وفاقی حکومت نے کوارٹرز کے پراجیکٹس پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، اس پراجیکٹ پر سندھ اور وفاقی حکومت ایم او یو پر دستخط کریں گے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ان پرانے کوارٹرز میں وفاقی حکومت کے ملازمین رہتے تھے، ملک کا دارالخلافہ اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد بھی لوگ انہی کوارٹرز میں رہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ان کوارٹرز کی خالی زمین پر ہائی رائزز بنائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو، ہائی رائز بلڈنگ بنانے سے پرانے رہائشیوں کو بھی فلیٹس ملیں گے اور کچھ فروخت کیے جائیں گے۔

وفاقی سیکریٹری ہائوسنگ نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی ان کوارٹرز کی جگہ ہائی رائزز عمارتیں بنانا چاہتی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں