9

سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گوشت، پنیر، انڈوں اور دہی کے سبزیجاتی متبادل پر ان اشیاء کے الٹرا پروسیسڈ ہونے کے متعلق واضح طور پر معلومات درج ہونی چاہیئں تاکہ لوگوں کی آگہی یقینی ہو جائے۔

اگرچہ محققین نے اس متعلق خبردار کیا ہے کہ مختلف سبزیجاتی اشیاء کی غذائی اقدار مختلف ہوسکتی ہیں لیکن یہ متبادل صحت بخش اور پائیدار غذا کی جانب ایک کارگر قدم ہوسکتا ہے۔

سبزیجاتی متبادل کے متعلق حاصل ہونے والے شواہد کے حوالے سے محققین کا کہنا تھا کہ ان اشیاء میں جانوروں سے حاصل ہونے والی اشیاء کے مقابلے میں عموماً ماحولیاتی اثرات کم ہوتے ہیں اور یہ اشیاء زیادہ صحت بخش اور اجزاء سے بھرپور ہوسکتی ہیں۔

البتہ، ان اشیاء کے غذائی اجزاء پیچیدہ ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بنیادی اجزاء کے ساتھ پروسیسنگ تکنیک اور برانڈ تمام ان اشیاء کی غذائی اقدار اور ماحولیاتی اثر کا تعین کرنے کے لیے اہم پائے گئے۔

الٹرا-پروسیسڈ غذائیں عموماً چکنائی، چینی اور نمک سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان میں کیمیاء، مصنوعی رنگ، مٹھاس اور ان غذاؤں کی عمر بڑھانے کے لیے مرکبات کا استعمال کیا جاتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں