8

عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیدیا لیکن ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شبلی فراز

 اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار دیا ہے لیکن ابھی تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، فی الوقت کسی سے ڈیل یا مذاکرات کی کوئی بات بھی نہیں چل رہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پچیس کروڑ عوام کیلئے جیل میں بیٹھے ہیں ان کا عالمی سطح پر ایک ممتاز مقام ہے اور بانی پی ٹی آئی کے جذبے میں بھی کوئی کمی نہیں آئی۔

انہوں ںے کہا کہ ہماری خواتین گزشتہ ایک سال سے جیلوں میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اپنے اوپر قائم مقدمات کا سامنا کریں گے، آٹھ فروری کو عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا آج ہم پریس کانفرنس کررہے ہیں، وہاں وائٹ پیپر جاری کریں گے، متعلقہ اداروں سے گزارش ہے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو واپس کریں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں