7

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے شیر افضل مروت کے بیانات پر پارٹی نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں سیاسی کمیٹی سے نکال دیا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا ہے جبکہ پارٹی نے انہیں مکمل سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے پارٹی رہنماؤں شبلی فراز اور عمر ایوب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزامات عائد کیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین غیر ضروری بیانات اور رویے کی وجہ سے شیر افضل مروت سے خفا ہیں اور انہوں نے ہی کل اور آج اڈیالہ جیل میں ملاقات سے انکار کیا۔

اسے بھی پڑھیں: شیر افضل پارٹی اختلافات پر پھٹ پڑے، شبلی فراز اور عمر ایوب کو لیڈر ماننے سے انکار

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے بانی تحریک انصاف کو شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالنے کی تجویز دی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں