اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔
شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت نے ایسے بیان دئیے ہیں جس سے پارٹی کی ساخت کو نقصان پہنچا ہے۔
بانی چئیرمین نے واضح ہدایت جاری کیں تھیں کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔ انہوں نے اپنی باتوں اور حرکات سے ساتھی ارکان کے ساتھ تعلق خراب کیے ہیں۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت 3 روز میں تحریری وضاحت دیں کہ ان کے خلاف پارٹی ایکشن کیوں نہ لے؟ اگر نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا تو پارٹی پالیسی کے تحت شیر افضل مروت کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ شوکاز نوٹس پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔