راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے تین تھری اسٹار جنرلز کی تعیناتی کر دی۔
لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر الیون کور (پشاور) تعینات کردیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز جی ایچ کیو تعینات کردیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا ہے۔
ارمی چیف نے گزشتہ روز تینوں میجر جنرل کو لیفیٹینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔