اسلام آباد: گرمی کی شدی اور ہیٹ ویوو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے۔
سیکریٹری ایجوکیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے صبح ساڑھے 7 بجے سے ایک بجے تک کھلیں گے۔ نئے اوقات کار فوری نافذ العمل ہوں گے اور گرمیوں کی چھٹیوں تک رہیں گے۔
سیکریٹری ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد طلبا اور اساتذہ کا تحفظ ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہیٹ ویوو کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔