6

گوجرانوالہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ لینڈ روٹ ایجنٹ سمیت دو ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ لینڈ روٹ ایجنٹ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرکے کارروائی کی گئی، گرفتار ملزمان میں محمد زمان اور آصف اشرف شامل ہیں، ملزم محمد زمان انسانی سمگلنگ میں مطلوب ملزمان کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو منڈی بہاءالدین اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے، ملزم محمد زمان شہریوں کو غیر قانونی بارڈر پار کروانے میں ملوث ہے، ملزم سال 2020ء سے کمپوزٹ سرکل گجرات کو مطلوب تھا 

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری کو غیر قانونی بارڈر پار کروانے کے لیے 10لاکھ روپے لے کر ملزم کو ترکی بھجوایا، شہری کو ترکی سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔

اسی طرح ملزم اشرف بیگ نے متاثرہ شہری کو اٹلی بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے، ملزم نے محمد رضا نامی شہری سے مجموعی طور پر 24 لاکھ روپے بٹورے، ملزمان کو گرفتار کر کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں