12

کوٹلی ستیاں میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق

 اسلام آباد: کوٹلی ستیاں میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلی ستیاں میں بن کرور روڈ پر سوزوکی ہائی رؤف گہری کھائی میں جاگری۔

واقعے کے بعد علاوہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کیا جس کے بعد امدادی کارکنان موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق موقع سے دو جاں بحق افراد اور پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے کے بعد محمد وسیم  نامی شخص (ڈرائیور) بھی جاں بحق ہوگیا۔ بعد ازاں ایک اور بچہ بھی جاں بحق ہوگیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں ماں، بیٹی، ڈرائیور اور ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں