14

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

ایک سال میں آئی ٹی برآمدات 2.593 بلین ڈالرز تک پہنچ گئیں

ایک سال میں آئی ٹی برآمدات 2.593 بلین ڈالرز تک پہنچ گئیں

 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی سروسز کی برآمدات میں اپریل 2024 میں 31 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جو ملکی تاریخ میں اتنا اضافہ پہلی بار ہوا۔

آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 62.3 فیصد اضافہ ہوا اس حوالے سے ہفتہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں شزہ فاطمہ نے مزید کہاکہ جولائی 2023 سے اپریل 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.593 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں آئی ٹی برآمدات 2.135 ارب ڈالرز تھیں۔

وزیر مملکت کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں یہ اضافہ وزیراعظم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیے مزید اقدامات جاری ہیں، امید ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں