9

الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل

 اسلام آباد: الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر تحفظات دور کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق رانا ثنا اللہ کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا جبکہ اراکین میں اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، شزا فاطمہ، خالد حسین مگسی، شیری رحمان اور اٹارنی جنرل شامل ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی کی سفارش پردیگرافرادکوبھی اس کا حصہ بنایا جاسکے گا، مذکورہ کمیٹی الیکٹرانک کرائم ایکٹ  کے حوالے سے سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کرے گی اور بل کی ترامیم کےحوالےسے بھی سفارشات مرتب کرے گی۔

وزارت انفارمیشن وٹیلی کمیونیکیشن سیکریٹریٹ کےحوالے سے معاونت کریں گے اور 15 روز میں وزیراعظم کو سفارشات پیش کی جائیں گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں