12

حکومت مخالف تحریک کیلئےاسد قیصر اور فضل الرحمان میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت دی

اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت دی

 اسلام آباد: حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان اہم پیش رفت ہوگئی۔

سابق اسپیکر اسد قیصر کی گزشتہ ماہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے دو سے تین خفیہ ملاقاتیں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی خصوصی ہدایت پر اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کیں اور مولانا کو ساتھ چلنے کی دعوت دی۔

پی ٹی آئی اور اور اپوزیشن کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے باضابطہ ملاقات بھی طے ہے۔ آئندہ تین سے چار روز میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گا جس میں حکومت مخالف تحریک کے ایجنڈا اور ملکر تحریک چلانے پر غور ہوگا۔

ملاقات میں حکومت مخالف تحریک پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم گرینڈ الائنس یا نئے پلیٹ فارم سے چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی اور جےیوآئی کے درمیان مختلف تجاویز پر اتفاق رائے بھی قائم ہوگیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں