5

کراچی میں ڈکیت آزاد، حجام کی دکان میں دن دہاڑے واردات


کراچی:

شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے محمود آباد گیٹ کے قریب حجام کی دکان میں 2  ڈاکوؤں کی آزادانہ اور دلیرانہ ڈکیتی کی واردات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو مسلح افراد حجام کی دکان میں داخل ہوئے اور دلیرانہ انداز سے دکان میں بیٹھے لوگوں سے نقدی، موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔

حجام کی دکان میں گاہک بیٹھے ہوئے تھے اس دوران دو ڈاکو دروازہ کھول کر داخل ہوئے جو شلوار قمیص پہنے ہوئے تھے جس میں سے ایک مسلح ڈاکو نے جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔

دکان میں داخل ہونے کے بعد جیکٹ پہنے ہوئے ڈاکو نے اسلحے کے زور پر سب کو یرغمال بنایا اور چند سیکنڈ کے بعد اس ڈاکو نے اپنے چہرے پر ماسک لگالیا تاہم دکان میں لگے کلوز سرکٹ کیمرے نے دونوں ڈاکوؤں کے چہرے محفوظ کرلیے جو کہ واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں تاہم دونوں ڈاکوؤں نے آزادانہ طور پر دکاندار اور وہاں پر موجود گاہکوں سے نقدی اور موبائل فون چھین لیے اور موقع پاتے ہی دکان سے فرار ہوگئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں