پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے پشاور ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم مصطفی وقار فلائٹ نمبر پی کے 284 کے ذریعے دبئی سے پاکستان پہنچا تھا، جن کے خلاف 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا اور ملزم کا تعلق لاہور سے ہے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج تھا اور ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو بعد ازاں پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔