10

وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل جمعرات کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزراء پر مشتمل وفد بھی ہوگا، وزیراعظم کا اپنے انتخاب کے بعد یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہوگا۔

وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات متوقع ہے۔

دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم کی دیگر اماراتی شخصیات اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں