10

بشام حملے میں ہلاک ہونیوالے چائنیز کے لواحقین کو امدادی پیکج دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بشام حملے میں ہلاک ہونے والے چائنیز کے لواحقین کو زرتلافی کی مد میں امدادی پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج چائنیز کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج کی منظوری سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔ ای سی سی کا اجلاس شام تین بجے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوگا۔

اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو درپیش مالی مشکلات کے باعث حکومتی سپورٹ کی فراہمی کی منظوری کا امکان ہے، روز ویلٹ ہوٹل کی مالی معاونت کے لیے فنڈز کی فراہمی پر غور ہوگا۔

اجلاس میں ایرا کے لیے ایک ارب دو کروڑ78 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو پی ایس ایم کو گیس کی سپلائی کے لیے فنڈز کے اجراء کی منظوری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ای سی سی کے اجلاس میں وزارتِ داخلہ کے لیے 6کروڑ 40لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی دو سمریوں کا بھی جائزہ لیا جائے کا۔

اجلاس میں نیشنل ہیلتھ، ریگولیشن این کوارڈینیشن کے ادارے فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایمیونائزین کو 12ارب 3کروڑ 61لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ پاور ڈویژن کے لیے 2ارب 21کروڑ 70لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں