9

میڈیا کو توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے روکنے کا حکم

توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم نامے پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت

توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم نامے پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت

 اسلام آباد: حکومت نے میڈیا کو توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنے کے لیے متنبہ کردیا۔

پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز کے نام نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت عظمیٰ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہینِ عدالت کیس کے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے والے یا دوبارہ توہینِ عدالت مواد نشر کرنے والے میڈیا ادارے بھی توہین عدالت کر رہے ہیں۔ لہذا میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے، ایسا مواد نشر کرنے پر ان کے خلاف بھی توہینِ عدالت کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

محکمہ اطلاعات نے تمام ٹی وی چینلز، نشریاتی و اشاعتی اداروں کو سپریم کورٹ کے حکم نامے پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں